Networking With Malaysia Delegates

Date & Time
Venue Springs Hotel, Bangalore
State Karnataka
Chapter Bengaluru
Description

ملیشیائی بزنس ڈیلیگیشن کے ساتھ رفاہ چیمبر آف کامرز اینڈ انڈسٹری کرناٹکا چیپٹر کا ایک اہم اور کامیاب نیٹورکنگ میٹ (Networking Meet)

رفاہ چیمبر آف کامرز اینڈ انڈسٹری کرناٹکا چیپٹر کی جانب سے بروز جمعرات بتاریخ 21 ستمبر شام سات بجے سپرنگز ہوٹل اینڈ اسپا میں ملیشیا سے تشریف فرما بزنس ڈیلیگیشن کے ساتھ ایک موثّر اور فعاّل نیٹ ورکنگ میٹ کا انعقاد ہوا۔ ملیشین ڈیلیگیشن کی صدارت محترمہ فوزیہ صالحہ ڈپٹی منسٹر آف ڈومیسٹک ٹریڈ اینڈ کاسٹ اف لیونگ ملیشیا نے کی۔ اس سفارتی اور ڈپلومیٹک نیٹ ورکنگ میٹ میں ریاست بھر سے 50 سے زائد کامیاب تُجّار اور کاروباریوں نے شرکت کی۔ رفاہ کرناٹکا چیپٹر کی جانب سے منعقدہ اس نیٹ ورکنگ میٹ کو دونوں ممالک کے کاروباریوں کے درمیان ایک اہم سنگ میل کی حیثیت سے دیکھا جا رہا ہے۔

نیٹ ورکنگ میٹ کا آغاز رفاہ کرناٹکا چیپٹر کے ریاستی تنظیمی سکریٹری محمد عارف اللہ صاحب کی تذکیر بالقران سے ہوا۔ سورہ آل عمران کی آیات پر موثّر انداز میں گفتگو کرتے ہوئے رفاہ کرناٹکا چیپٹر کے ریاستی سکریٹری نے امت کے کاروباریوں کو اتحاد و اتفاق کا درس دیا۔ مزید انہوں نے بحوالۂ قران قوم یہود کی کسمپرسی اور ذلت کا تذکرہ کیا۔ ریاستی ایونٹز اور نیٹ ورکنگ سیکریٹری اختر علی نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ ریاستی صدر سید ممتاز نے اپنے پریزنٹیشن کے ذریعے دونوں ممالک کے کاروباری مہمانوں کے روبرو رفاہ آج اور کل کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے رفاہ چیمبر کے سٹریٹجک اور تدبیری اقدامات کا تذکرہ کیا۔ کِیت فرازی کی کتاب نیور ایٹ الون (Never Eat Aloe) کے تذکرے کے ذریعے ریاستی صدر سید ممتاز صاحب نے کاروباریوں کو باہم نیٹ ورکڈ (جڑے) رہنے، ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے، ریفرلز (Referrals) پاس کرنے اور ایک دوسرے کی تجارت کو مضبوط کرنے کے گُن بتائے۔ ریاستی صدر نے مہمانوں کے روبرو ہندوستانی مسلم بزنس کمیونٹی کے ملیشیا بزنس کمیونٹی اور ملیشیائی مارکیٹ سے متعلق توقعات کا بھی تذکرہ کیا، جن میں اقتدار پر مبنی تجارت، کراس بارڈر تجارتی اقدامات، باہمی معاشی گرہ بندی اور وابستگی، باہمی تجارت کی حوصلہ افزائی، تجارتی مواقع کا پیدا کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے لیے سازگار ماحول کا قیام کرنا اہم نِکات رہے۔ مہمان مقررہ محترمہ فوزیہ صالحہ نے اپنی تقریر میں ریاستی صدر کی اقدار پر مبنی تجارت کے تذکرہ کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ مہمان مقررہ نے ملیشیا میں نئی حکومت کی جانب سے معاشی محاذ پر کیے گئے اقدامات کا بھرپور تذکرہ کیا. ملیشیائی حکومت نے رحمہ اور مدنی اسکیموں کے ذریعے مقدارِ زر (Inflation) پر قبضہ کیا۔ اس کا بھی تذکرہ مہمان مقررہ کی گفتگو سے ہوا۔ مہمان مقررہ نے رفاہ کے پلیٹ فارم سے کاروباریوں کو ملیشیا آنے اور وہاں کی صنعت و حرفت اور تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ مزید اُنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔ نیٹ ورکنگ میٹ کا اگلا حصہ کاروباریوں کے درمیان نیٹ ورکنگ پر مشتمل رہا۔ جس میں اِس سیشن میں موجود تمام کاروباریوں نے ایک منٹ میں اپنے اپنے بزنسز کا جامعیت کے ساتھ تعارف کرایا۔ مختلف کاروباریوں نے ایک دوسرے کے لیے ریفرلز پاس کیے۔ دونوں ممالک کے تجارتی نمائندوں اور کاروباریوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے مہمانوں کو تہنیت نامہ (Felicitation) پیش کیا گیا۔ ملیشیائی ڈیلیگیشن نے رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بھی تہنیت نامہ (Felicitation) پیش کیا۔ نیٹ ورکنگ نیٹ کا اختتام ریاستی صدر کی صدارتی تقریر سے ہوا، جس میں اُنہوں نے نیٹ ورکنگ میٹ میں موجود کاروباریوں کے جوش و خروش کا تذکرہ کیا، بزنس میں باہمی تعاون کی اہمیت پر توجہ دلائی، مارکیٹ میں ویلیو کریشن (Value Creation) اور کسٹمر سیٹسفیکشن (Customer Satisfaction) کے گیم کو ریاستی صدر نے انفائنائٹ گیم اف بزنس (Infinite Game of Business) بتلایا۔ اُنہوں نے اِس حقیقت کی طرف توجہ دلائی کہ تجارت میں پرافٹ اور لاس کا گیم ایک محدود اور ختم ہونے والا گیم ہے، جبکہ کسٹمر کی توجہ اور کسٹمر کے تقاضوں کو پورا کرنے والا گیم ایک لامحدود گیم ہے۔ رفاہ کرناٹکا چیپٹر کے اس نیٹ ورکنگ میٹ میں ائی ائی سی سی بی IICCB کے ذمہ داران بھی شامل رہے۔ اس طرح رفاہ نے باہمی تعاون کا ایک بہترین مظاہرہ کیا۔ رفاہ چیمبر کے ریاستی کنوینر فیروز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ملیشیا کے ٹریڈ کمشنر وین احمد ترمذی نے بھی رفاہ کے پلیٹ فارم پر موجود ریاستی کاروباریوں کا شکریہ ادا کیا۔ اِس کامیاب اور اہم پروگرام کو رفاہ چیمبر بنگلور یونٹ کے ڈائریکٹر برادر عاصم خان اور رفاہ چیمبر بنگلور یونٹ کے ممبر محمد ثاقب نے ہوسٹ کیا۔ مندرجہ بالا تفصیلات کے ساتھ رفاہ کرناٹکا چیپٹر کا یہ نیٹ ورکنگ میٹ انتہائی کامیاب رہا۔
(From the Desk of State President of RIFAH Chamber of Commerce And Industry, Karnataka Chapter)

Event Gallery
Cover Image
Click the image to view the full gallery

About us

Rifah’s mission is to create a platform where business is generated through effective networking, and to scale up existing businesses by implementing proper systems using the latest management techniques.

Address

Flat No. 4 C & D, 1st Floor, Plot No. 96, 77C, Hamid Building, Hafiz Ali Bahadur Khan Marg, Mominpura, Jacob Circle, Byculla West, Mumbai – 400011